Home / Entertainment / سلمان خان کا داؤد ابراہیم کے رشتے دار کو کرارا جواب
sulaman khan

سلمان خان کا داؤد ابراہیم کے رشتے دار کو کرارا جواب

ممبئی:
بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتے دار اور بگ باس 11 میں شامل زبیر خان کے الزامات کا جواب دے دیا۔

چند روز قبل بھارتی ٹی وی کے متنازع ترین شو بگ باس 11میں شامل زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناولا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرواتےہوئے کہا تھا کہ سلمان خان نے دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ مجھے انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گےاور باہر آنے پر مجھے اپنا پالتو جانور بنادیں گے۔ زبیر خان نے سلمان خان کے نازیبا رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔

دبنگ خان کے مداحوں سمیت پورا بھارتی میڈیا زبیر خان کےاس بیان پر سلمان خان کے ردعمل کا بے چینی سےانتظار کررہاتھا اور اب یہ انتظار ختم ہوا سلمان خان نے زبیر خان کے مطالبے پر معافی بھی اپنے دبنگ انداز میں ہی مانگی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: