Home / Entertainment / سلمان روتی ہوئی کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے

سلمان روتی ہوئی کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان ویسے تو انتہائی سخت نظر آتے ہیں لیکن وہ اپنے دوستوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھ نہیں سکتے اور ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھا گیا جب ایک شو کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف روپڑیں۔
کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ دونوں اداکار ان دنوں زور و شور سے اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ایونٹس اورشوز میں شرکت کررہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کترینہ کیف نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سلمان خان شرماگئے
حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ’ڈانس چیمپئن‘ نامی رئیلیٹی شو میں شرکت کی جہاں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران کترینہ کیف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہوئی فلم ’تیرےنام‘ کے گانے پر شو میں شریک کنٹیسٹنٹ نے پرفارمنس دی۔ جسے دیکھ کر کترینہ اتنی جذباتی ہوگئیں کہ روپڑیں اور شو کی شوٹنگ روکنی پڑگئی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: