Home / Business / سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی گیس بندش کا شیڈول تبدیل
CNG shedule cancel

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی گیس بندش کا شیڈول تبدیل

کراچی:
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کی گیس بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کی اپیل پر ایس ایس جی سی نے سی این جی اسٹیشنز کی  بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق بدھ 18 اکتوبر اور جمعہ 20 اکتوبر کے روز ہفتہ وار سی این جی بندش ختم کرکے گیس سپلائی جاری رہے گی جب کہ جمعرات 19 اور ہفتہ 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس سپلائی بند رہے گی۔

واضح رہے کہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت سندھ میں ہفتے کے 3 روز سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جاتے ہیں۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: