Home / Entertainment / سنیل سے جھگڑے کی اصل وجہ کون تھا، کپل نے حقیقت بتادی

سنیل سے جھگڑے کی اصل وجہ کون تھا، کپل نے حقیقت بتادی

ممبئی: مزاحیہ اداکار کپل شرما نےاپنےاورسنیل گروور المعروف ڈاکٹر مشور گلاٹی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دراصل ہم دونوں کے درمیان جھگڑا ہواہی نہیں تھا، جھگڑے کی اصل وجہ کوئی اورتھاجو کبھی میڈیا پرآیا ہی نہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کا شماران خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی محنت اور لگن سے شوبزانڈسٹری میں نام کمایا۔ مزاحیہ شو ’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘نے انہیں راتوں رات بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے مقابل لاکھڑا کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کماروغیرہ اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے کپل کے شو کو ترجیح دینے لگے۔ شہرت ملی تو کپل کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی اوران کا معاوضہ بالی ووڈ سپر اسٹارز کے برابر ہوگیا۔ لیکن کہتے ہیں نا بہت زیادہ دولت اورشہرت انسان کے لیے ٹھیک نہیں ہوتی بالکل یہی کپل شرما کے ساتھ بھی ہوا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: