Home / Entertainment / سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ہوئی ہے لیکن اس سوال پر سونم کپور کو غصہ آجاتا ہے۔

بھارت میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے گزشتہ برس دسمبر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں گرم ہیں جبکہ ان خبروں کے بارے میں دونوں اداکاروں کی جانب سے فی الحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے ابھی دپیکا رنویر کی شادی کا معاملہ ٹھنڈا ہوا نہیں کہ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبریں منظر عام پر آگئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپور نے ارب پتی دوست سے محبت کا اقرار کرلیا
گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کررہی ہیں۔ پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اب سونم نےاپنی شادی کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے الٹا سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں صرف اداکاراؤں سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے بارےمیں سوال کیا جاتا ہے۔ کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: