Home / Pakistan / سپریم کورٹ لوگوں کو بے گھر کرنے کا آپریشن بند کرائے، فاروق ستار

سپریم کورٹ لوگوں کو بے گھر کرنے کا آپریشن بند کرائے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جو کچھ ہو رہا ہے اس سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے کے بجائے انصاف کی بے حرمتی ہوگی تاہم سپریم کورٹ سے کہتا ہوںکہ اس آپریشن کو روکا جائے۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ہمیں ہلکا اور حلوہ نا سمجھا جائے، مکان گرائے گئے تو حکومت بھی قائم نہیں رہے گی جب کہ ایم کیو ایم کوغریب کی جورو مت سمجھا جائے۔

گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں انہدامی کارروائی سے بے گھر متاثرین کے کیمپ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے پہلے شہر اور دماغوں کا کچرا صاف کریںگے، سپریم کورٹ کے حکم پر جو کچھ ہورہا ہے اس سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے کے بجائے انصاف کی بے حرمتی ہوگی، سپریم کورٹ سے کہتا ہوںکہ اس آپریشن کو روکا جائے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا کے بڑے گرو یا مگرمچھ ہوں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا لوگ برباد ہوجائیںگے، سپریم کورٹ اس پر توجہ دے لوگوں نے چالان بھرے ہوئے ہیں فائلز موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ، حکومت اور کے ڈے اے کے ساتھ ہیں، بستیوں کو گرانے نہیں دیا جائے گا متاثرین کی فائلوں کو بنیاد بنا کر پٹیشن دائر کریںگے۔

Check Also

پی آئی اے کی پرواز میں آپس میں لڑنےوالی دونوں ایئرہوسٹس معطل

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے دوران پرواز آپس میں لڑائی کرنے اور ایئرلائن قوانین ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: