Home / Pakistan / سیاست سے کنارہ کش عابدہ حسین نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
abida hussain

سیاست سے کنارہ کش عابدہ حسین نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

جھنگ:  سابق وفاقی وزیر اور امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے حلقہ این اے 89 جھنگ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز شاہ جیونہ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کی قربانیوں کا دنیا اعتراف کرتی ہے اور امریکا بھی معترف ہے لیکن چونکہ امریکا افغانستان میں بری طرح ناکام ہوا ہے، اسلیے وہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ہمیں ڈو مور کاکہتے ہیں۔

عابدہ حسین کا کہنا تھا کہ شیخ اکرم 15 سال سے اس حلقے میں ہیں مگر وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکے اور عوام ان سے نالاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال تو آزاد لڑوں گی یا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرکے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بھی الیکشن لڑنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ انکی صاحبزادی سیدہ صغریٰ امام حلقہ این اے 87 اورحلقہ این اے88 سے الیکشن لڑیں گی۔ عمران خان کے حوالے سے سیدہ عابدہ حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔ ان کی بھی ضمانت ہوجائے گی کیونکہ اگر کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت ہوسکتی ہے تو یقیناً عمران خان کی بھی ضمانت ہوجائے گی۔

Check Also

پی آئی اے کی پرواز میں آپس میں لڑنےوالی دونوں ایئرہوسٹس معطل

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے دوران پرواز آپس میں لڑائی کرنے اور ایئرلائن قوانین ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: