Home / Sports / شائقین کرکٹ آج دونوں ٹیموں کوسپورٹ کریں گے، کپتان سرفرازاحمد

شائقین کرکٹ آج دونوں ٹیموں کوسپورٹ کریں گے، کپتان سرفرازاحمد

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی لاہور آمد پرشکرگزارہیں اور شائقین کرکٹ آج دونوں ٹیموں کوسپورٹ کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی لاہورآمد پرشکرگزارہیں، شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کوسپورٹ کریں گے، آج پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کوملےگی، تمام کھلاڑی بہت زیادہ پرجوش ہیں، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ لاہورپہنچنے پردونوں ٹیمیں خوش ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان آکراچھا لگ رہا ہے، عوام کی جانب سے شانداراستقبال پرخوشی ہوئی، ٹی 20 میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اورامید ہے شائقین کواچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج شام 7 بج کر30 منٹ پرلاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم واپس دبئی کے راستے سری لنکا کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: