Home / World / شام کے شہردیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

شام کے شہردیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

شام: دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: