Home / Entertainment / شاہ رخ اور کرن جوہر کا ’’اتفاق‘‘ دلی سرکار کوپسند نہ آیا

شاہ رخ اور کرن جوہر کا ’’اتفاق‘‘ دلی سرکار کوپسند نہ آیا

ممبئی: کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی مشترکہ فلم ’’اتفاق‘‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے لیکن اس نے بالی ووڈ کے بادشاہ اور نئی دہلی سرکار میں عدالتی جنگ چھیڑ دی ہے۔
کرن جوہر، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے مشترکہ طور پر فلم ’’اتفاق‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا، سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم اپنی کہانی اور اچھی اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں پسند کی جارہی ہے لیکن نئی دلی کی حکومت نے فلم کے پروڈیوسرز کو قانون شکنی پر عدالتی نوٹس بھجوادیا ہے۔
نئی دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’’اتفاق‘‘ کے پوسٹر میں ایک شخص ہونٹوں میں سگریٹ دبائے سگریٹ کو لائٹر سے جلانے کی کوشش کررہا ہے، اس پوسٹر سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اداکار تمباکو نوشی کی تشہیر اور اپنے ناظرین کو اس کام کے لیے اکسا رہا ہو اور ایسا کرنا بھارتی قانون کے خلاف ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: