Home / Entertainment / شاہ رخ خان نے ’دھوم 4‘ پر خاموشی توڑ دی

شاہ رخ خان نے ’دھوم 4‘ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’’دھوم‘‘ کے چوتھے سیکوئل کے حوالے سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’دھوم‘‘ کے تینوں سیکوئل نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، تینوں سیکوئل میں انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے مداحوں کو محظوظ کیا اور اب چوتھے سیکوئل کا اسکرپٹ بھی فائنل ہوچکا ہے۔
2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دھوم‘‘ میں جان ابراہم کو بطور ولن بے حد پسند کیا گیا، 2006 میں فلم کے سیکوئل میں ہریتھک روشن نے ولن کا کردار نبھایا جس نے فلمساز کو تیسرا سیکوئل بنانے پر مجبور کیا مگر 2013 میں ریلیز ہونے والی ’’دھوم 3‘‘ میں بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ایکشن میں نظر آئے جس نے بالی ووڈ میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہ رخ ’’دھوم 4‘‘ کیلیے بالکل فٹ ثابت ہونگے، عامر خان
فلم کے چھوتے سیکوئل کے حوالے سے پہلے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا نام زیرگردش تھا تاہم اس کے بعد فلم میں ولن کے کردار کے لیے متعدد نام سامنے آئے جن میں شاہ رخ خان سرفہرست رہے جب کہ دیگر ناموں میں ہریتھک روشن، رنویرسنگھ، رنبیر کپور شامل تھے، خود عامر خان نے بھی شاہ رخ خان کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کردار کے لیے پرفیکٹ ثابت ہوں گے مگر شاہ رخ خان کے نئے بیان کے بعد تمام افواہوں نے دم توڑ دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سلمان کی ’دھوم 4‘ سے چھٹی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے یش راج فلمز کے ساتھ کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا ہے کیوں کہ میں ابھی ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں مصروف ہوں اور دسمبر تک کوئی اور فلم سائن نہیں کرسکتا جب کہ کوئی بھی نئی فلم لینے سے پہلے یہ پروجیکٹ ختم کرنا چاہتا ہوں۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: