Home / Entertainment / شاہ رخ خان کے قریبی ساتھی ہدایت کار لیکھ ٹنڈن چل بسے
shahrukh khan

شاہ رخ خان کے قریبی ساتھی ہدایت کار لیکھ ٹنڈن چل بسے

ممبئی:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کیرئیر کا پہلا بریک دینے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز لیکھ ٹنڈن انتقال کرگئے۔

بالی ووڈ کو ’’جھک گیا آسماں‘‘، ’’دوراہیں‘‘اور ’’آم راپالی‘‘ جیسی شاندار فلمیں دینے والے نامور فلمساز،ہدایت کار اوراداکار لیکھ ٹنڈن 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کا انتقال گزشتہ شام 5 بج کر 38 منٹ پران کی رہائشگاہ پرہوا، لیکھ ٹنڈن طویل عرصے سے بیمار تھے۔ پورا بالی ووڈ لیکھ ٹنڈن کی موت پر افسردہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ڈراما سیریل ’’فوجی‘‘سے کیا تھا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہیں پہلے ’’فو جی‘‘ نہیں بلکہ ڈراما سیریل’’دو دریا‘‘کی پیشکش ہوئی تھی اور یہ پیشکش ہدایت کاروفلمساز لیکھ ٹنڈن نے کی تھی، شاہ رخ خان اس ڈرامے میں کام کرنے کی ہامی بھی بھر چکے تھے لیکن کسی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی اور ڈراما سیریل’’فوجی‘‘،’’دودریا‘‘سے پہلے نشر ہوگیا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: