Home / Pakistan / شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمعشیئرٹویٹ

چیف جسٹس پاکستان نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الاحسن کو نگراں جج تعینات کیا تھا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: نیب نے نواز شریف اور ان کے خاندان سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف جاری ریفرنسز کی پیش رفت رپورٹ نگران جج کو جمع کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف جاری ریفرنسز کی پیش رفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو جمع کرادی ہے۔ جمع کرائی گئی رپورٹ میں نوازشریف پر عائد ہونے والی فرد جرم اور ریفرنسز یکجا کرنے کے حوالے سے درخواست خارج ہونے کی تفصیلات شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگراں جج تعینات
نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات اور اسحاق ڈار کی عدم حاضری کی تفصیلات سمیت آئندہ سماعت پر طلب گواہان کی تفصیلی رپورٹ بھی شامل ہے جب کہ عدالتی حکم ناموں کی نقول بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئیں ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الاحسن کو نگراں جج تعینات کیا تھا جس کے بعد وہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کررہے ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: