Home / Pakistan / شریف خاندان کے لیے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے، شرجیل میمن

شریف خاندان کے لیے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے، شرجیل میمن

راچی:

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے لیے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے یہ اداروں کی دوغلی پالیسی ہے تاہم ہم اپنے اوپر لگے ایک ایک الزام کا جواب دیں گے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب کیسز ہیں لیکن ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں، اسحاق ڈار پر کیس چل رہا ہے لیکن وہ پوری دنیا گھوم رہے ہیں، نیب اہلکاروں نے وارنٹ کے بغیر مجھے  احاطہ عدالت سے گرفتار کیا اور جب میں وطن واپس آیا تو مجھے جہاز سے گرفتار کیا گیا اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب اہلکار ائیرپورٹ ہی نہ جاسکے جب کہ نیب نے ان کی گرفتاری ظاہر کیوں نہیں کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نیب اور مسلم لیگ (ن) کی نرالی محبت ہے، نیب کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافی اور (ن) لیگ کے ساتھ دوستی ہے، مجھے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا، کیا یہ توہین عدالت نہیں، وطن واپسی پر جو میرے ساتھ ہوا کیاں میاں صاحب کے ساتھ بھی ہوگا، اداروں کی دوغلی پالیسی کیوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے الگ قانون ہے اور ہمارے لیے الگ قانون ہے تاہم ہم اپنے اوپر لگے ایک ایک الزام کا جواب دیں گے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: