Home / Entertainment / شوقیہ نہیں پروفیشنل اداکارہ ہوں، شہرت کے پیچھے نہیں بھاگتی، حیا علی

شوقیہ نہیں پروفیشنل اداکارہ ہوں، شہرت کے پیچھے نہیں بھاگتی، حیا علی

لاہور: اداکارہ وماڈل حیاء علی نے کہا ہے کہ میں شوقیہ نہیں بلکہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں جب کہ میں نے ’’ اسٹارز ‘‘کے پیچھے بھاگنے سے بہترسمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بناؤں۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے حیاء علی نے کہا ہے کہ مجھ پراورمیرے کام پرکسی بھی طرح کی تنقیدکرنے والوں کوسب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ میں شوقیہ نہیں بلکہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق کردارنبھانا ہی میری اولین ترجیح ہوتا ہے۔

حیاء علی نے کہا کہ بطورفنکارہر ایک کی یہی ذمے داری ہوتی ہے اورجو لوگ اپنے کام سے انصاف کرتے ہیں، انھی کے کام کوسراہا جاتا ہے بلکہ وہی فنکاراپنے ملک کی شناخت بنتے ہیں۔ اورجو لوگ ایسا نہیں کرتے وہ راتوں رات اندھیروں میں گم ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک ایک طرف تو کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے اوردوسری جانب یہی انداز اسے دوسرے فنکاروں سے منفرد بھی بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ’’ اسٹارز ‘‘کے پیچھے بھاگنے سے بہترسمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بناؤں۔

حیا علی نے کہا کہ پاکستان میں بھی کام کرتے ہوئے یہی منفرد سوچ مجھے کامیابی کی منزل پر لے کرپہنچی اوراس کے بعد جب مجھے بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہاں بھی منفرد کردار ہی میری اولین ترجیح رہے جب کہ میں چاہتی توبالی ووڈ کے سپراسٹارزکے ساتھ چھوٹا ، موٹا کردارنبھا کر اپنے پروفائل میں ایک ’’ خوبصورت ‘‘ اضافہ کرلیتی لیکن میں نے ایسا نہ کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری کیلیے بہت سے اہم کردارنبھائے ہیں اورمزید پروجیکٹس میں بھی کام کررہی ہوں لیکن میری اصل منزل بڑی اسکرین ہی ہے۔ بڑی اسکرین کے جادونے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں ٹی وی کے ساتھ ساتھ اس وقت فلم کے شعبے میں بھی کام کررہی ہوں۔

حیا نے بتایا کہ میری زیرتکمیل فلم ’’سکندر‘‘ ہے ، جس میں اہم کردارنبھا رہی ہوں۔ اس فلم سے مجھے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ’’سکندر‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اوربحالی میں اہم کردارنبھائے گی اور اس فیملی اورینٹڈ فلم کودیکھنے کیلیے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: