Home / Sports / طنیزہ بازی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 10سال بعد رسائی

طنیزہ بازی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 10سال بعد رسائی

لاہور: پاکستان نے10 سال بعد نیزہ بازی ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کرلیا جب کہ قومی ٹیم نے سونے اور چاندی کے 2،2 تمغے حاصل کیے۔

آسٹریلوی ریاست نیو سائوتھ ویلز کے شہر ٹام ورتھ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے علاوہ پاکستان، بھارت اور یو اے ای کی ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستان کے اسکواڈ میں نگاہ حسین کپتان، فضیل احمد بھٹی، عرفان محمود، ناصر گوانس، راشد وڑائچ، ڈاکٹر فاروق احمد منیجر اور ملک ہارون بندیال کوچ تھے۔ قومی ٹیم نے سونے اور چاندی کے 2،2 تمغے اپنے نام کیے، قومی ٹیم کے کپتان نگاہ حسین نے ایونٹ کے بہترین رائیڈر کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت نے بھی رواں سال ستمبر میں روس میں شیڈول میگا ایونٹ کیلیے جگہ پکی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نیزہ بازی گھڑ سواری کی مہارتوں پر مشتمل قدیم کھیل ہے جس میں 4 سواروں پر مشتمل ٹیم کو زمین میں گڑے ہوئے لکڑی کے بلاک کو تلوار یا نیزے کی مدد سے اکھاڑنا ہوتا ہے، ٹیم ڈرل اور کارکردگی پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں، برصغیر میں نیزہ بازی کا کھیل صدیوں سے رائج ہے، جدید دور میں اس کی مقبولیت کم ہوئی ہے تاہم مختلف تہواروں پر اب بھی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: