Home / Entertainment / عامر خان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، مس ورلڈ کی خواہش

عامر خان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، مس ورلڈ کی خواہش

ممبئی: حال ہی میں مس ورلڈ منتخب ہونے والی بھارتی حسینہ مانوشی چھیلر نے عامر خان کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مانوشی چھیلر نے کہا کہ بالی ووڈ میں انٹری اس وقت ان کے ذہن میں نہیں ہے وہ سوچ رہی ہیں تو بس اتنا کہ اگلا سال ان کے لیے کس قدر ہنگامہ خیز اور دلچسپ ہوگا، وہ دنیا بھر کا سفر کریں گی اور مس ورلڈ رہنے والی خواتین کے ساتھ دنیا بھر میں خواتین کو درپیش طبی مسائل سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کے لیے کام کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب
مانوشی چھیلر کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں میں ان کی پسندیدہ فنکارہ پریانکا چوپڑا ہیں لیکن وہ مستقبل قریب میں عامر خان کی فلموں میں ضرور کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کی فلم میں معاشرتی مسائل کے حوالے سے پیغام ہوتا ہے، ان کی فلموں میں کردار نبھانا بہت چیلنجنگ ہوتا ہے اس لیے ان کے لیے یہ سب بہت دلچسپ ہوگا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: