Home / Sports / عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے، قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلوں کا امکان

عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے، قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلوں کا امکان

لاہور:

قومی ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں آج ٹی 20 میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

لاہور میں ہونے والے پاکستان سری لنکا تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹیم کے اہم کھلاڑی عثمان شنواری سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان شنواری میدان کے باہر بھی سب پر بھاری

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمر امین، عامر یامین اور محمد عامر کو ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع نہیں مل سکا ہے جس کے باعث آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے محمد عامر کو شامل کیا جائے گا، جب کہ عمر امین اور عامر یامین کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

عمر امین کے لیے فخر زمان یا احمد شہزاد میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانا ہوگا جب کہ عماد وسیم کو آرام دے کر عامر یامین کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہیں ٹاپ آرڈر میں کھلایا جائے گا۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: