Home / Entertainment / عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش رد کردی

عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش رد کردی

لاہور: اداکارعدنان صدیقی نے مصروفیات کے باعث ہالی ووڈ سے پیشکش کوقبول کرنے کے بجائے بالی وڈ فلم سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔
عدنان صدیقی کوحال ہی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں اہم کردارکی آفرہوئی ہے لیکن مصروفیات کے باعث اس پروجیکٹ کوسائن نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے ہونیوالی پیشکش کوقبول کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔
عدنان صدیقی نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایک پروجیکٹ میں دلچسپ کردار آفر ہوا ہے لیکن میں ڈراموں اور دیگر پروجیکٹس کی شوٹنگز کے باعث اتنا مصروف ہوں کہ مجھے ہالی وڈ کا پروجیکٹ چھوڑنا پڑا لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کی طرف سے ہونے والی آفرکومیں نے قبول کرلیا ہے، یہ پروجیکٹ دو ماہ بعد شروع ہوگا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: