Home / World / عراق ایران سرحد پر7.3 شدت کا زلزلہ، 135 افراد ہلاک

عراق ایران سرحد پر7.3 شدت کا زلزلہ، 135 افراد ہلاک

بغداد: ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب 135 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 33 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: