Home / Sports / عماد وسیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے

عماد وسیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے

لاہور: عماد وسیم کو گھٹنے کی تکلیف کے باعث ہفتے سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ تھری کیلیے ’’کراچی کنگز‘‘ کے کپتان مقرر ہونے والے آل راؤنڈر کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز باہر بیٹھ کردیکھیں گے، آل راؤنڈر 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی کمر کی انجری کا شکار اور انھیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے میڈیکل کلیئرنس ملنے تک جن 4کرکٹرز کو کھیلنے سے روک دیا تھا، ان میں بابر اعظم اور رومان رئیس کے ساتھ عماد وسیم اور عثمان شنواری بھی شامل تھے جب کہ دیگر 8 کھلاڑیوں کو بھی انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے ہفتے سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل آرام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی،ان میں کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور فخر زمان شامل تھے۔

Check Also

سرفراز احمد نے شکست کو مایوس کن قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: