Home / Pakistan / فاٹا اصلاحات: فضل الرحمن، اچکزئی کے تحفظات مستردکرنیکافیصلہ

فاٹا اصلاحات: فضل الرحمن، اچکزئی کے تحفظات مستردکرنیکافیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کااہم اجلاس کل(جمعے کو) طلب کرلیاہے جس کا مقصد قومی اسمبلی میں حکومت کے فاٹااصلاحات بل پراپوزیشن کے تحفظات دوراورسینیٹ میں انتخابی حلقوں کی دوبارہ حدبندی پراتفاق رائے پیداکرنے کیلیے کوشش کرناہے۔

فاٹا اصلاحات پر قانون سازی کی حمایت نہ کرنے اوراس سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرسیاسی اورعوامی حلقوں میں شدید تنقیدکاسامناہے۔ ن لیگ کے قابل اعتمادذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو یقین دلائیں گے کہ حکومت فاٹااصلاحات پرقانون سازی کیلیے سنجیدہ ہے اورتکنیکی مسائل کی وجہ سے بل اسمبلی میں پیش نہیں کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم فاٹااصلاحات اور انتخابی حلقوں کی نئی حدبندی پرقانون سازی کے جلدحق میں ہیں۔ ن لیگ کے ایک رکن پارلیمان نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے مولانافضل الرحمن اورمحمود اچکزئی کی فاٹااصلاحات پرمخالفت کو مسترد کرنے کافیصلہ کیاہے۔ ذرائع نے فاٹاکے خیبرپختونخوامیں انضمام سمیت اصلاحات کیلیے وسیع ترعوامی اورسیاسی حمایت کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اچکزئی کی پارٹی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی رکن نہیں ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی اچکزئی اور مولانافضل الرحمن کی پارٹیوں کے بہت تھوڑے ارکان ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: