Home / Entertainment / فلم اور ٹی وی کے میڈیم میں تقسیم کرنے کے بجائے صرف فنکار سمجھا جائے، نیلم منیر

فلم اور ٹی وی کے میڈیم میں تقسیم کرنے کے بجائے صرف فنکار سمجھا جائے، نیلم منیر

لاہور: اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھاجائے تویہ زیادہ اچھا رہے گا۔

’’ ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اس وقت سب سے ضروری بات یہ ہے کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھاجائے تویہ زیادہ اچھا رہے گا۔ ماضی کی بات کریں توٹیلی ویژن کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو ہمیشہ اپنی عمدہ کارکردگی اور شان دار پْرفارمنس سے مقبولیت دلوائی۔ اگر مستقبل میں ترقی کی بات کریں تواس میں بھی ٹیلی ویژن کے فنکاروں کی کارکردگی بے حدنمایاں ہیں۔

نیلم منیر نے کہا کہ بطورہیروئن میں بھی سلوراسکرین پرجلوہ گرہوچکی ہوں ،لیکن میری اصل پہچان توٹی وی سے ہی ہے۔ اس لیے میں مستقبل میں جہاں سلوراسکرین پرمزید کام کرتی دکھائی دونگی، وہیں ٹی وی ڈراموںمیں بھی اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ میں خود کو کسی ایک میڈیم تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔
اداکارہ وماڈل نے کہا ہے کہ جب وقت بدلتا ہے توپھرسب معاملات راہ راست پرخود بخود آنے لگتے ہیں۔ جن کی بات پرکوئی یقین نہیں کرتا پھر انھی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگریہ کہا جائے کہ یہ بات اب پاکستان فلم انڈسٹری پرپوری اترتی ہے توغلط نہ ہوگا کیونکہ اب پاکستان فلم انڈسٹری کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں، وہ فنکارجویکسانیت اور ایک جیسے موضوعات پربنائی جانے والی فلموں سے ناراض ہوکردورچلے گئے تھے، وہ آہستہ آہستہ واپس لوٹ رہے ہیں۔

نیلم منیر نے کہا کہ دیکھا جائے تواس وقت فلم انڈسٹری کونیا روپ دینے میں ٹیلی ویژن کے فنکاروں اور نئی نسل کے ہدایتکاروں نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی سینئر فنکاروں کو ساتھ لیے بغیرپاکستان فلم انڈسٹری زیادہ لمبا سفر طے نہیں کر سکتی کیونکہ یہ سینئرفنکار ہی تھے جنہوں نے سیکڑوں یادگار فلموں میں خوبصورت کردار ادا کیے اور انھیں ناقابلِ فراموش بنایا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: