Home / Entertainment / فلم ’جڑواں‘ کے بعد ’بیوی نمبر ون‘ کا بھی سیکوئل

فلم ’جڑواں‘ کے بعد ’بیوی نمبر ون‘ کا بھی سیکوئل

ممبئی: سلمان خان کی فلم ’جڑواں‘ کے کامیاب سیکوئل کے بعد ورون دھون اب ’بیوی نمبر ون‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون جو نہ صرف خود کو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا بہت بڑا مداح کہتے ہیں بلکہ اداکاری میں بھی ان کو کاپی کرتے ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زیادہ تر کامیڈی فلمیں ہی سائن کرتے ہیں جو سلمان خان اپنے کیریئر کے آغاز میں کیا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ نوجوان اداکار کی اب تک تمام فلمیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

ورون دھون حال ہی میں 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب ترین فلم ’جڑواں‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم کو بے حد پسند کیا گیا، اسی لیے وہ اب سلو میاں کی ایک اور فلم کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ’’جڑواں ٹو‘‘ ورون کی کامیاب ترین فلموں میں شامل

فلم ’جڑواں ‘ کی طرح ’بیوی نمبر ون‘ بھی ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون ہی کی فلم ہے اور نوجوان اداکار کو یہ فلم بے حد پسند ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایک بار پھر اپنے والد کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

ورون دھون کی اپنے والد اور بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے ساتھ تیسری فلم ہوگی وہ اب تک فلم ’میں تیرا ہیرو‘ اور ’جڑواں ٹو‘ میں کام کرچکے ہیں اور دونوں فلمیں کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔

واضح رہے سلمان خان کی فلم ’بیوی نمبر ون‘ میں کرشما کپور اور سشمتا سین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ انیل کپور، تبو اور سیف علی خان بھی فلم کا حصہ تھے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: