Home / Entertainment / فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادیشیئرٹویٹ
ویب ڈیسک منگل 7 نومبر 2017

بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کسی تعارف کے محتاج نہیں اور انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے تشہیر کی بھی ضرورت نہیں پڑتی البتہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا انڈسٹری میں ایک الگ ہی مقام ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے جب کہ ان کی فلموں کے پوسٹر اور ٹریلر ہی دھوم مچانے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں سلومیاں کے دبنگ ایکشن
سلو میاں کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور اب تک ٹریلر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ مداحوں میں فلم کی مقبولیت اور دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر فلم کے ٹریلر کو 4 گھنٹے میں 12 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ میری نئی فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی کاغم بھلادے گی،سلمان خان کا دعویٰ
خود سلمان خان کو بھی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ایک انٹریو میں کہا تھا کہ میری نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کا غم بھلا دے گی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: