Home / World / فلپائن: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک

فلپائن: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن کے شہر داواؤ کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ فرنیچر کے شوروم میں لگی۔ ابتدائی طورپر تیسرے درجے کی آتشزدگی قرارپانے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجےمیں کال سنٹرمیں کام کرنے والے ملازمین سمیت عمارت میں موجود 40 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔

شہر کے میئر نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی 6 افراد کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: