Home / World / فواد عالم کو مزید انتظار کی سولی پر لٹکنا ہوگا

فواد عالم کو مزید انتظار کی سولی پر لٹکنا ہوگا

کراچی: فواد عالم کو مزید انتظار کی سولی پر لٹکنا ہوگا، ان کی قومی کرکٹ ٹیم میں فوری طور پر شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے،میڈیا میں مسلسل تنقید کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انھیں دباؤ کم کرنے کیلیے اکیڈمی بلوایا، چیف سلیکٹر انضمام الحق اس فیصلے سے خوش نہیں، دوسری جانب فواد کی گذشتہ روز کوچ مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی ، جس میں ان پر واضح کر دیا گیا کہ وہ صرف ٹیسٹ کیلیے زیرغور آ سکتے ہیں، پاکستان کا اگلا ٹیسٹ 6 ماہ بعد ہونا ہے، قائد اعظم ٹرافی کے تمام ساتوں میچز کھیلنے والے فواد کا منگل کو فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔
فواد عالم کی لاہور طلبی پر ان کے مداح مسرور اور اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ جلد ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا، البتہ اس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے، ذرائع نے بتایا کہ میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فواد عالم کو اکیڈمی بلانے کا فیصلہ کیا، چیف سلیکٹر انضمام الحق اس فیصلے سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں، فواد عالم نے گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مکی آرتھر سے ملاقات کی، اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ نے انھیں یقین دلایا کہ جب کبھی ضرورت ہوئی ملک کی نمائندگی کے لیے طلب کیا جائے گا، البتہ فی الحال ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں کوئی جگہ نہیں، ٹیسٹ میں گنجائش موجود ہے اگر وہ فارم اور فٹنس ثابت کر دیں تو غور کریں گے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: