Home / Tech / فون کو سونار بناکر آپ کی آواز محفوظ رکھنے والی ایپ

فون کو سونار بناکر آپ کی آواز محفوظ رکھنے والی ایپ

لندن: ایک ایپ کے ذریعے آپ اپنے فون کو سونار میں تبدیل کرسکتے ہیں جو آپ کے ہونٹوں کی حرکات اور الفاظ کی ادائیگی کو نوٹ کرتا ہے اور اگلی مرتبہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ فون پر آپ ہی بات کررہے ہیں۔
’ماؤتھ پرنٹ‘ نامی اس ایپ کا مقصد آپ کی فون کالز کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ ایپ آواز پہچاننے کے روایتی انداز کی بجائے فون سے آواز کی لہریں خارج کرتی ہے اور بولنے والے کے لبوں کی حرکات وسکنات کو نوٹ کرتی ہے، اس سے ’اسپوفنگ‘ اور وائس ہیکنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ اس عمل کے ذریعے سائبر دنیا کے ان چوروں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے جو کسی کی آواز ریکارڈ کرکے اسے دوسروں کو دھوکا دینے یا ڈیٹا تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: