Home / Tech / فیس بک نے سماجی خدمت کے اہم فیچرز پیش کردیئے

فیس بک نے سماجی خدمت کے اہم فیچرز پیش کردیئے

نیویارک: سماجی رابطے کے معروف پلیٹ فارم فیس بک نے اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگوں میں امداد کے جذبے اور عمل کو پروان چڑھانے کےلیے خاطر خواہ اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ لوگوں میں بچوں کی اچھی تربیت، خون کا عطیہ دینے یا امدادی تنظیموں میں رضاکارانہ خدمات کو ممکن بنایا جاسکے۔
اب سے چند روز قبل فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ فیس بک سماجی (چیریٹیبل) پروگرام کے ذریعے دی جانے والی رقم میں سے فیس بک کا حصہ ختم کررہے ہیں اور اب 100 فیصد رقم ان ہی مقاصد کے لیے خرچ ہوگی جس کےلیے عوام نے رقم فراہم کی ہے۔
زکربرگ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر چندہ جمع کرنے کی ایک مشہور ویب سائٹ گو فنڈ میں عطیات کا 2.9 فیصد حصہ اپنی فیس کے طور پر لیتی ہے اور فیس بک بھی کچھ رقم لے رہا تھا لیکن اب ہم نے یہ فیس ختم کردی ہے اور آپ کی عطیہ کردہ 100 فیصد رقم فیس بک ضرورت مندوں تک پہنچانے میں مدد دے گا۔
اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ فروری میں شروع کئے جانے والے کمیونٹی ہیلپ پروگرام کا بھی ذکر کیا جس کے تحت کوئی بھی شخص مدد کےلیے مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اسی فیچر کے ذریعے دو افراد نے ہاروے طوفان کے بعد 20 افراد کی جان بچائی تھی۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: