Home / Tech / فیس بک پر ڈپریشن کا علاج کرنے والا روبوٹ ڈاکٹر

فیس بک پر ڈپریشن کا علاج کرنے والا روبوٹ ڈاکٹر

سان فرانسسكو: مایوسی ، ڈپریشن اور یاسیت کا زور اس وقت کم ہوجاتا ہے جب کوئی آپ کے ساتھ بات کرکے آپ کا غم بانٹنے کی کوشش کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے مسائل میں گھرے افراد سے بات کرکے ان کا حوصلہ بڑھانے کی ٹھان لی ہے اور اس کے لیے میسنجر کے ذریعے ایک چیٹ بوٹ بنایا ہے جس کا نام ’ووبوٹ‘ رکھا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی بنا پر انسانوں سے بات کرکے ان سے مایوسی اور اداسی کی وجہ جان کر انہیں دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
تاہم امریکی حلقوں میں اس پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اس سے لوگوں کی معلومات اور تفصیلات افشا ہوسکتی ہیں جن پر امریکی قوانین کے تحت پابندی ہے اور اس سے مریض کی معلومات دوسروں کے ہاتھوں میں جاسکتی ہیں۔

Check Also

فون کو سونار بناکر آپ کی آواز محفوظ رکھنے والی ایپ

لندن: ایک ایپ کے ذریعے آپ اپنے فون کو سونار میں تبدیل کرسکتے ہیں جو ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: