Home / Pakistan / فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

فیصل آباد: سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 2 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس کے قریب پناہ لیے ہوئے 5 دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کی، دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، رائفل، ڈیٹونیٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے تاہم ان کے ناموں کے شناخت نہیں ہو سکی۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: