Home / Pakistan / فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری، عوام کی مشکلات برقرار

فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری، عوام کی مشکلات برقرار

اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ حکومت بھی اب تک اس دھرنے کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے لیکن حکومت اور دھرنا قیادت کے مابین ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔ دھرنے کی وجہ سے جڑواں شہروں کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار ہوچکے ہیں لیکن تمام ہی بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔منگل کے روز دھرنے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے پر فیض آباد ،شمس آباد اور عنایت بازار کے تاجر سراپا احتجاج بن کر مری روڈ پر نکل آئے، گلے میں روٹیاں ڈالے تاجروں کا مطالبہ تھا کہ دھرنا فیض آباد فلائی اوور پر ہے جبکہ مری روڈ پر فیض آباد ،شمس آباد اور دیگر مقامات پر ہیوی کینٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے ہیں میٹروبس سروس کو بلاوجہ معطل کردیاگیاہے جس سے ان کے کاروبار بری طرح متاثر ہوچکے ہیں اوران کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ اگر چوبیس گھنٹوں میں کنٹینر ہٹا کر متبادل راستے نہ کھولے گئے تو تاجر دھرنا دے کر ڈبل روڈ بند کردیں گے کیونکہ ہمارا معاشی قتل تو ویسے ہی کردیا گیا ہے اب احتجاج کا راستہ ہی باقی رہ گیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: