Home / Pakistan / قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں

قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں

دینا واڈیا نے 98 برس کی عمر میں وفات پائی۔ فوٹو: فائل
نیویارک: قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کرگئیں، دینا واڈیا قائداعظم کی اکلوتی بیٹی تھیں اوروہ 15 اگست 1919 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ دینا واڈیا نے اپنے سوگواراں میں بیٹے نسلی این واڈیا جو واڈیا گروپ کے چیئرمین ہیں اور بیٹی ڈیانا این واڈیا کو چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ دینا واڈیا نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2004 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا،اس موقع پر وہ اپنے والد قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پربھی گئیں جہاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں لکھا کہ آج کا دن میرے لیے بہت غمگین اور حیران کن تھا، قائداعظم نے پاکستان کے لیے جو خواب دیکھے وہ پورے ہوں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: