Home / Business / قطر سے ایل این جی خریداری معاہدہ ہائیکورٹ میں چیلنج؛ سماعت آج ہوگی
changing hardware

قطر سے ایل این جی خریداری معاہدہ ہائیکورٹ میں چیلنج؛ سماعت آج ہوگی

اسلام آباد / راولپنڈی: قطر سے ایل این جی خریدنے کے معاہدے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایل این جی گیس سپلائی معاہدے سے پیپرا رولزکی خلاف ورزی کی گئی،معاہدے سے کرپشن مزید پروان چڑھے گی ۔اس وقت کے وزیر پٹرولیم اورموجودہ وزیر اعظم نے معاہدے کرتے وقت آئینی تقاضے پورے نہیں کیے، استدعا کی گئی کہ معاہدے کو پبلک کیاجائے اور متعلقہ دستاویزات عدالت کے روبروپیش کی جائیں۔ درخواست میں وزیر اعظم شاہد خان عباسی،سیکریٹری پٹرولیم،سیکریٹری قانون،اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، چیئرمین قائمہ کمیٹی انرجی،چیئرمین سینیٹ رضاربانی، چیئرمین نیب اورقومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔
چوہدری بشیرایڈووکیٹ نے اکرم ایڈووکیٹ کے ذریعے یہ درخواست جمع کرائی جو رجسٹرارآفس نے وصول کر لی، آج اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا تاہم اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے میئر راولپنڈی سردارنسیم کی نااہلی کے کیس میں آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل رکھنے کا حکم دیا،وقت کی کمی کے باعث مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: