Home / Sports / قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس اور پشاور کے میچ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس پر پلیئرز اور امپائرز نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔
راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں لاہوروائٹس کی اننگز کا آخری اوور جاری تھا اور ابھی دو گیندیں باقی تھیں کہ بڑی تعداد میں شہد کی مکھیاں میدان میں آگئیں، کرکٹرزاور امپائرز نے زمین پر لیٹ کراپنا بچاﺅ کیا، خوش قسمتی سے کھلاڑی اچانک پڑنے والی افتاد سے محفوظ رہے جب کہ تقریباً 5 منٹ تک کھیل رکا رہا۔
مکھیوں کا سیر سپاٹا ختم ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو آخری دو گیندوں پر لاہور وائٹس کی 2 وکٹیں گر گئیں، پانچویں گیند پر سہیل خان نے عامر یامین کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ آخری گیند پر عمید آصف رن آﺅٹ ہوئے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: