Home / Sports / قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، سیکریٹری شہباز سینئر نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، سیکریٹری شہباز سینئر نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

لاہور: سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر نے قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ موجودہ ٹیم مزید دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر نے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع نہیں کر سکتا جب کہ کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹس کے بجائے لیگز کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے موجودہ ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی لہذا ان سے کوئی توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔
سیکریٹری پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی ٹیم کی جیت کے دعوے نہیں کیے اور کوشش ہے کہ ٹیم اگلے سال بہتر کارکردگی دکھا سکے لیکن ایشین گیمز ہدف ہیں، جیتیں گے تو فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غیر ملکی دورے کرنے کا شوق نہیں ہے میں لیگ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ گیا تھا۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: