Home / Pakistan / لاپتہ افراد کے معاملے پر انتظامیہ بے کس، پارلیمان بے بس ہے، قائمہ کمیٹی انسانی حقوق
missing person

لاپتہ افراد کے معاملے پر انتظامیہ بے کس، پارلیمان بے بس ہے، قائمہ کمیٹی انسانی حقوق

کراچی:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے لاپتہ افرادکی عدم بازیابی پر پارلیمنٹ کی بے بسی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس سینیٹر نسرین جلیل کی صدرات میں سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے لاپتہ افراد کے معاملے پر پیشرفت نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آج طے ہوگیا کہ پارلیمان بے بس ہے لاپتہ افراد کے معاملے میں انتظامیہ بے کس اور پارلیمان بے بس ہے لاپتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش ہے پارلیمان اور انتظامیہ کو پیغام دیاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر ملکر آوازاٹھائیں۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کراچی میں خواتین پر حملوں کی تفتیش کے حواالے سے پولیس کی رپورٹ اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر کمیٹی کو ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر اور ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے چھرا مار کارروائیوں اور اب تک کی پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دی۔

یڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے بریفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں احساس ذمے داری ہے، خواتین پر حملوں کومیڈیا نے بڑھا کرپیش کیا،کراچی میں پہلے سیریل کلنگ ہوتی تھی30,40 ذہنی مریضوں سے تفتیش کی گئی ، 40 چھوٹے کرمنلز کو پکڑا،خواتین پر حملوں کے الزام.میں ماضی کے عسکری ونگز کے کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مشتاق مہر نے بتایا کہ رینجرز کے 100 اور پولیس کے 200 اہلکار گلشن اقبال اور جوہر میں تعنیات کیے گئے،کراچی میں امن واپس لوٹایا ہے، خواتین حملہ واقعات میں کئی زاویوں پر کام کررہے ہیں ذہنی مریض اور ماضی کے عسکری ونگ پر بھی نظر ہے،2016 میں 75 پولیس آرمی جوان ٹارگٹ کلنگ کیے گئے،یہ تمام ٹارگٹ کلنگ2 دہشت گردوں نے کی جب کہ انصارالشریعہ نے بھی 25 افراد کو ٹارگٹ کرکے مارا،ان واقعات میں بھی 2ہی ملزمان تھے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اگر پنڈی،ساہیوال چیچہ وطنی اور کراچی میں خواتین پرحملے ہوئے تو گینگ ملوث ہوگا،ایک ملزم کئی شہروں میں تونہیں جاسکتا،واقعات میں مماثلت تلاش نہ کریں تفتیش کے دوسرے زاویوں پر بھی کام کری تیز دھارآلے کے 13 واقعات میں مماثلت ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: