Home / Pakistan / لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کسی ملاقات کی بات نہیں کی اور نا ہی انہیں آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بروقت انعقاد جمہوریت کی جب کہ جمہوریت بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر آصف زرداری اس راستے میں رکاوٹ بنے تو یہ داغ پیپلزپارٹی کبھی دھو نہیں سکے گی۔ سابق صدر اپنے مفاہمت کی سیاست کے ورثے کا لحاظ کریں، اٗن کا رویہ ذاتی ناراضگی یا کسی کو خوش کرنے کے لیے ہے، وہ کسی اور کی نہیں جمہوریت کی اینٹ سےاینٹ بجا رہے ہیں۔ نوازشریف نے کسی سے ملنے کا ذکر نہیں کیا، نوازشریف کسی سے ملنا چاہتے ہیں تو صرف جمہوریت اور بروقت الیکشن کے لیے، انہیں آصف زرداری کے سیاسی سہارے کی ضرورت نہیں۔ وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے والوں کا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے، ہم دھرنے کا پر امن حل اور اسے طاقت استعمال کئے بغیر ختم کرنے کے خواہشمند ہیں، اسی لئے ہمارے کئی بار مذاکرات ہوئے، راجا ظفر الحق کی کمیٹی پر سب کو اعتماد ہے، امید ہے کہ ایک ہفتے میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ چئیرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتیں عمران خان کے آقا اور عمران خان غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کسی ملاقات کی بات نہیں کی اور نا ہی انہیں آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بروقت انعقاد جمہوریت کی جب کہ جمہوریت بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر آصف زرداری اس راستے میں رکاوٹ بنے تو یہ داغ پیپلزپارٹی کبھی دھو نہیں سکے گی۔ سابق صدر اپنے مفاہمت کی سیاست کے ورثے کا لحاظ کریں، اٗن کا رویہ ذاتی ناراضگی یا کسی کو خوش کرنے کے لیے ہے، وہ کسی اور کی نہیں جمہوریت کی اینٹ سےاینٹ بجا رہے ہیں۔ نوازشریف نے کسی سے ملنے کا ذکر نہیں کیا، نوازشریف کسی سے ملنا چاہتے ہیں تو صرف جمہوریت اور بروقت الیکشن کے لیے، انہیں آصف زرداری کے سیاسی سہارے کی ضرورت نہیں۔ وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے والوں کا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے، ہم دھرنے کا پر امن حل اور اسے طاقت استعمال کئے بغیر ختم کرنے کے خواہشمند ہیں، اسی لئے ہمارے کئی بار مذاکرات ہوئے، راجا ظفر الحق کی کمیٹی پر سب کو اعتماد ہے، امید ہے کہ ایک ہفتے میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ چئیرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتیں عمران خان کے آقا اور عمران خان غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

مردان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں ایک جیب کترے نے ختم نبوت سے متعلق قانون میں نقب لگائی لیکن ہم نے حکومت سے رابطہ کرکے اسے ناکام بنادیا۔
مردان میں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری اسمبلی میں ایک جیب کترا آیا جس نے ختم نبوت سے متعلق قانون میں نقب لگائی لیکن وہ پکڑا گیا، ہم نے نواز شریف سے رابطہ کرکے اس سازش کو ناکام بنایا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا منصوبہ ہے اس لیے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے، عالمی قوتیں داخلی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، ہمیں اختلافات کے باوجود پاکستان کا سوچنا ہوگا، جے یو آئی اس قابل ہے کہ قوم کی نمائندگی کرسکے، جے یو آئی نے پر امن انداز کے ساتھ آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔ ملک میں دہشت گردی کا ذمہ دار کون ہے، ہمارے اداروں نے قربانیاں دیں، امن کی خواہش سب کی ہے، مجھ پر اور میرے گھر پر حملے ہوئے لیکن ہم نے پاکستان کا ساتھ دیا جب کہ ہم ایک پیج پر نہ آتے تو تنہا فوج کامیاب نہ ہوتی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر علمائے کرام نہ ہوتے تو آج پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوتا لیکن علما اور دینی مدارس کی قدر نہیں کی گئی، آج بھی دینی مدارس اور علمائے کرام نشانے پر ہیں، روس کے خلاف 14 سالہ جنگ نے جہادی کلچر پیدا کیا لیکن پھر امریکا اور عالمی قوتوں کا نظریہ بدل گیا۔ اب عالمی قوتیں چاہتی ہیں نوجوان ریاست کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔ پیسوں پر بکنے والوں کو ہم جانتے ہیں، آج کے علما نظریاتی ہیں، وہ پیسے حکومت کے منہ پر ماریں گے، تمام دینی قوتیں متفق ہیں کہ پیسے مسجد اور علما کے لیے زہر قاتل ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: