Home / Health & Fitness / لٹکی ہوئی جلد کو جوان کیسے بنائیں؟
skin treatment

لٹکی ہوئی جلد کو جوان کیسے بنائیں؟

کراچی: ڈھیلی اور ڈھلکی ہوئی جلد بدصورت نظر آتی ہے جس کا شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی اس سے پریشان ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ گھربیٹھے آسان نسخے سے جلد کو جوان اور تنا ہوا بناسکتے ہیں۔
عموماً بڑھتی عمر کے ساتھ جلد ڈھیلی ہوجاتی ہے اور اس پر جھریاں پڑجاتی ہیں لیکن بعض اوقات جوانی میں بھی جلد ڈھلکن شروع ہوجاتی ہے۔ گھریلو نسخے کے ذریعے اس مسئلے سے جان چھڑائی جاسکتی ہے
خشک میوہ جات میں وٹامن ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو کولاجن (collagen) کی غیر ضروری افزائش کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کولا جن ہماری کھال میں بھی وافر موجود ہوتا ہے اور اس کی زیادتی کھال کے موٹے ہونے اور لٹک جانے پر منتج ہوسکتی ہے۔ ایووکاڈو (ناشپاتی کی شکل کے رس دار پھل) کو پیس کر اس میں زیتون کا تیل اور خشک میوہ جات شامل کرکے تیارکردہ آمیزے کی متاثرہ جلد پر مالش کرنے سے ڈھیلا پن ختم اور جلد مضبوط ہوتی ہے۔

Check Also

benifit of sugar for skin

چینی سے چہرہ شاداب بنائیں

کراچی: عام طور پر سفید چینی کو صحت کے لیے مضر جانا جاتا ہے لیکن ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: