Home / Entertainment / ماہرہ خان نے اپنے اور رنبیر کپور کے تعلقات پر خاموشی توڑدی

ماہرہ خان نے اپنے اور رنبیر کپور کے تعلقات پر خاموشی توڑدی

ممبئی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سنگل مدر ہیں لیکن وہ محبت پر پورا یقین رکھتی ہیں۔

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس جہاں کئی کامیابیاں سمیٹیں وہیں وہ تنازعات کی زد میں بھی رہیں۔ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر انہیں متنازعہ اداکارہ بنادیا تھا اور یہاں تک کہا جانے لگا کہ ماہرہ اور رنبیر کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے جب ہی تو وہ نیویارک میں چھپ چھپ کرمل رہے ہیں اور بہت جلدی شادی کرنے والے ہیں۔ ماہرہ خان نے ان الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑکا اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہےاس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں تاہم ماہرہ نے رنبیر کے ساتھ اپنے عشق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے خاموشی توڑدی
حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے محبت کی تھی، جس پر ماہرہ نے مبہم سا جواب دیا اور کہا نہیں، ہاں میں نے محبت کی تھی لیکن اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ محبت دراصل سکون کا نام ہے۔ محبت وہ ہے جب آپ کسی کے ساتھ ہوں، جس سے محبت کی جائے اس کا ساتھ ضروری ہوتا ہے بات کرنا نہیں، اس شخص کی موجودگی اہمیت رکھتی ہے۔ ماہرہ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے کسی شخص سے محبت کرنے کا سوال بڑی خوبصورتی سے گھماتے ہوئے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کردیا جب کہ رنبیر کپور کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے کی بھی تردید کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے معافی مانگ لی

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: