Home / Entertainment / ماہرہ خان کو ایک بار پھرشاہ رخ کی یاد ستانے لگی ماہرہ خان کو ایک بار پھرشاہ رخ کی یاد ستانے لگی

ماہرہ خان کو ایک بار پھرشاہ رخ کی یاد ستانے لگی ماہرہ خان کو ایک بار پھرشاہ رخ کی یاد ستانے لگی

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کو آج ایک سال مکمل ہوگیا اس موقع پر ماہرہ نے کنگ خان کے ساتھ فلم کے دوران حسین اور یادگار لمحوں کو ٹوئٹر پر شیئر کرایا۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ایک برس قبل ریلیز ہونے والی فلم’’رئیس‘‘نے شائقین کی خوب داد سمیٹی تھی۔ راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں شاہ رخ خان گینگسٹر کے روپ میں نظر آئے تھے جب کہ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کی بھی بے تحاشہ تعریف کی گئی تھی۔ بلاشبہ فلم’’رئیس‘‘ماہرہ خان کے کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم رئیس2017 میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہی
’’رئیس‘‘کے بعد ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونے لگا، یہاں تک کہ ماہرہ دنیا بھر میں گلوبل آئکن بن گئیں۔ فلم’’رئیس‘‘کو ریلیز ہوئے ایک برس بیت چکا ہے لیکن ماہرہ خان ابھی تک اس کے سحر سے باہر نہیں نکل سکی ہیں ۔ آج فلم کو ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کے دوران حسین اور یادگار لمحوں کو شیئر کیا ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: