Home / Entertainment / ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کا ٹریلر ریلیز
Mahir khan film 'warna'

ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کا ٹریلر ریلیز

کراچی: نامورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم’’ورنہ‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے، ٹریلر میں ماہرہ کرپشن سے بھرپور نظام کے خلاف جدوجہد کرتی اوراپنے حق کے لئے لڑتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔
پاکستان کے صف اول کے ہدایت کارشعیب منصوراور ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کا انتظارشائقین شدت سے کررہے تھے۔ یہ انتظاراب ختم ہوا اور فلم کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیاہے، ٹریلر میں ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں
ٹریلرکی ابتدا میں ماہرہ خان(سارہ) کو ان کے شوہر ہارون شاہد کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم ان کی پریشانیوں کا آغازاس وقت ہوتا ہے جب ان کی زندگی میں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے جاگیردارضراراحمد کی انٹری ہوتی ہے اور وہ ان میں دلچسپی لینا شروع کردیتا ہے، ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی ماہرہ خان کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہےجس میں ماہرہ اپنے ساتھ ہونےوالے دھوکے کا بدلہ لیتی، ملک میں موجود کرپٹ نظام کے خلاف لڑتی اور انصاف کے لیے جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: