Home / Pakistan / ’’مجھے کیوں نکالا‘‘؟ سلمان مجاہد بلوچ کا بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال

’’مجھے کیوں نکالا‘‘؟ سلمان مجاہد بلوچ کا بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال

کراچی: سابق وزیر اعظم کے بعدایم کیوایم پاکستان سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے بھی اسپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھ کرسوال کر دیا کہ قومی اسمبلی کی تین کمیٹیوں سے مجھے کیوں نکالا۔
ایم کیوایم پاکستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ جن کو حالیہ دنوں میں نظم وضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کیا گیاتھا تاہم اب قومی اسمبلی کی تین کمیٹیوں سے بھی نکال دیا گیا جس پرسلمان بلو چ نے اسپیکر کو خط لکھا کہ انھیں بغیر اطلاع دیے تینوں کمٹیوں سے نکال دیا گیا۔
خط کے متن کے مطابق سلمان بلوچ نے ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستار سے رابط کیا لیکن فاروق ستار نے تمام صورتحال سے لا علمی اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: