Home / Pakistan / مسلم لیگ ذاتی مفادات پرمبنی پارٹی بن چکی ہے، چوہدری نثار

مسلم لیگ ذاتی مفادات پرمبنی پارٹی بن چکی ہے، چوہدری نثار

ملک کو 1970 سے بھی زائد خطرات لاحق ہیں، اگر ہم ایک آواز بنیں تو چیلنجز کا سامنا کر سکتے ہیں،، سابق وزیرداخلہ – فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ اس وقت ذاتی مفادات پرمبنی پارٹی بن چکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میں آج پاکستان کے حالات 1970 سے زیادہ مشکل دیکھ رہا ہوں کیونکہ اُس وقت ایک ملک سے خطرہ تھا اب ہمیں بہت سارے ملکوں سے خطرہ ہے، ان میں سے کچھ سامنے اور کچھ خفیہ ہیں۔ اس وقت ہمیں متحد ہونا پڑے گا کیوں کہ  خطرات کا مقابلہ اتحاد اور اندرونی استحکام سے کیا جا سکتا ہے اگر ہم ایک آواز بنیں تو چیلنجز کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اگر ہم نے انفرادی طور پر سوچا تو سب کو نقصان ہوگا، ٹرمپ کی پالیسی پر پہلی دفعہ ہم نے متحد ہوکر موقف دیا تو انہیں اپنی پالیسی بدلنی پڑی۔

س خبرکوبھی پڑھیں: عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف کے لیے ٹھیک نہیں

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: