Home / Pakistan / مسیحی برادری آج کرسمس منائے گی، سیکیورٹی سخت

مسیحی برادری آج کرسمس منائے گی، سیکیورٹی سخت

اسلام آباد / راولپنڈی / پشاور: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی۔

ملک بھر میں عام تعطیل، مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کو منانے کیلیے گرجا گھروں میں عبادات کا آغاز کر دیا،گزشتہ شب گرجا گھروں میں شب بیداری کی گئی جس میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات کیں اورملکی ترقی وخوشحالی کیلیے بھی دعائیں مانگی گئیں جب کہ راولپنڈی، اسلام آباداورپشاور سمیت ملک بھرکے تمام گرجا گھروں، پارکوں، تمام تفریحی مقامات پرسخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر صدرممنون حسین نے اپنے پیغام میں دنیا بھر، خاص طور پرپاکستان کی مسیحی برادری کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور طبی و تعلیمی شعبوں میں خدمات پر پاکستانی قوم اور حکومت پاکستان دل سے ان کی قدر کرتی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ حب الوطنی سے سرشارمسیحی برادری کا ملک کی ترقی، خوشحالی میںکردار برقرار اور اس میں مزید تیزی آئے گی،انھوں نے کہا کہ کرسمس کی بنیادی روح یہ ہے کہ خوشیوں کو بانٹا جائے اورتمام انسانیت سے پیار کیا جائے۔

ادھر اسپیکر ایازصادق نے اپنے تہنیتی پیغام میں مسیحی اراکین پارلیمنٹ اورمسیحی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے اقلیتوں کو حاصل حقوق کے تحفظ اور قائداعظم کے رہنما اصولوں کے مطابق انھیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے رسم رواج کے مطابق رہنے کے لیے پارلیمنٹ اور حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید نے بھی اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کی تعلیمات دنیا میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشعل راہ ہیں،ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور دشمنوں کے مذمو م عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرناہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے بھی کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکبادپیش کی اورکہا کہ حضرت عیسیٰ نے محبت، درگزر اور بھائی چارے کا سبق دیا،یہ وہ اقدار ہیں جنھیں آج ہمیں اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: