Home / Business / معیارات پر پنجاب اور وفاق کا ٹکراؤ مقامی صنعت کیلیے دردسر بن گیا
Punjab industries

معیارات پر پنجاب اور وفاق کا ٹکراؤ مقامی صنعت کیلیے دردسر بن گیا

کراچی:
پاکستان کی گرتی ہوئی برآمدات کے لیے ایک اور چیلنج سامنے آگیا ہے۔

معیارات کے قومی دن کے موقع پر وزیر مملکت کی موجودگی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگادیے گئے، صنعتی نمائندوں سمیت پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر نے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرگرمیوں کو پی ایس کیو سی اے کے امور کی انجام دہی میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

صنعتی نمائندوں نے وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی میردوستین خان ڈومکی کی موجودگی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اپنے معیارات کے نفاذ سے تجارت اور برآمدات پر پڑنے والے خدشات پر روشنی ڈالی تاہم وزیر مملک نے تقریب سے خطاب نہیں کیا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پی ایس کیو سی اے کے مابین مفادات کے ٹکراؤ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے بھی انکارکردیا۔ اس موقع پر موجود صنعتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ وزیرمملکت سائنس و ٹیکنالوجی اس بارے میں بے بس ہیں کیونکہ وفاق اور پنجاب دونوں میں برسراقتدار جماعت کی حکومت ہے۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: