Home / World / مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی اکبر لون نے بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف تقاریر کے ردعمل میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگادیے۔

اکبر لون کا کہنا ہے کہ میں نے اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، یہ میرے ذاتی خیالات ہیں اور اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بی جے پی ارکان کی جانب سے اشتعال دلانے پر لگائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہندوؤں کا مقبوضہ کشمیر اسمبلی پر حملہ

دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ اکبر لون کے نعروں کی مذمت کرتے ہیں اور رکن اسمبلی کا یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: