Home / World / مقبوضہ کشمیر میں دھماکے میں 4 بھارتی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں دھماکے میں 4 بھارتی اہلکار ہلاک

سری نگر: بارہ مولا کے علاقےسوپور میں نصب شدہ دھماکے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا کے شہر سوپور کے علاقے گول مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب شہر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کی جارہی تھی۔ دھماکے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوپور کی گول مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا نصب شدہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ حکام کے مطابق حریت رہنماؤں کی کال پر گول مارکیٹ آج مکمل طور پر بند تھی اور وہاں مظاہرہ کیا جانا تھا، احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: