Home / Pakistan / ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان

لاہور: کراچی میں مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔ دھرنے کی وجہ سے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ پر دھرنے کی وجہ سے اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی۔دوسری جانب سپلائی نہ ملنے سے لاہور میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں میں ایک ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکلوں میں صرف 200روپے کا پٹرول ڈالا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج ختم نہ ہونے کی صورت میں قلت شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمشنر لاہورکو پٹرول کی قلت کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔
اس حوالے سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خواجہ عاطف نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ پٹرول کی آخری سپلائی جمعہ کی صبح کو آئی تھی۔ ہم نے کمشنرلاہورکو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے کہ شہر میں پٹرول کی قلت ختم کرنے کیلیے کم ازکم ایک راستہ کھلوایا جائے تاکہ ہم آئل ڈپوسے سپلائی منگو ا سکیں دوسری صورت میں شہر میں آئندہ36 گھنٹوںکے بعد پٹرول ختم ہوجائے گا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: