Home / Sports / میچ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات، سری لنکن وفد کا اطمینان کا اظہار

میچ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات، سری لنکن وفد کا اطمینان کا اظہار

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 میچ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سری لنکن وفد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مہمان ٹیم کو صدر مملکت کےبرابر سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جس کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نشتراسپورٹس کمپلیکس کے اندر ہوٹلز اور دکانوں کو بھی سیل کردیاگیا ہے۔ سری لنکن سیکیورٹی وفد نے دورہ کرکے میچ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سیکیورٹی وفد کے رکن نے کہا کہ ہمیں بڑے اچھے انداز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
قذافی اسٹیڈیم کے اندر پویلین، انکلوژر اور میدان کے اطراف صفائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ 8 سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر پی ایچ اے نے کینال روڈ اور اسٹیڈیم کے اطراف کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہےجبکہ مہمان کهلاڑیوں کی تصاویر والے پوسٹرز اور فلیکسز بھی ٹیموں کے روٹ پر آویزاں کئے گئے ہیں۔ میچ کے دوران لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لئے لیسکو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: